شیخ آفتاب احمد کل سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کریں گے

جمعرات 10 مئی 2018 19:09

شیخ آفتاب احمد کل سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کریں گے
اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد11مئی کوگڑیالہ ٹائون میں سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کریں گے اور اس کے علاوہ12مئی بروز ہفتہ شام پانچ بجے قطب بانڈی میںسوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے مطابق ضلع بھر میں صاف دیہات پروگرام جاری ہے، ڈپٹی کمشنر اٹکاٹک 10مئی( اے پی پی )ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے مطابق ضلع بھر میں صاف دیہات پروگرام جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کے تحت ضلع بھر کے دیہاتوں کی صفائی کی جا رہی ہے۔اس سلسلے میں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے کے وہ اپنی تحصیلوں میں موجود دیہاتوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں۔اس سلسلے میں ایک منصوبہ بھی تشکیل دیا گیا جس کے تحت دیہاتوں کی صفائی کے پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے۔ڈی سی اٹک نے کہا کہ -------- صاف دیہات پروگرام کے سلسلے میں خصوصی اقدامات کییء جا رہے ہیں جس میں ضلع بھر کے منتخب سیاسی اور سماجی نمائنیدے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کی جا رہی ہے۔