Live Updates

نواز شریف پہلے دھرنے کے دوران مصالحت سے کام نہ لیتے تو ملکی سلامتی خطرے میں پڑ جاتی،میاں عبدالمنان

چیئرمین نیب کے نواز شریف پر الزامات پر ان کو پارلیمنٹ بلا کر وضاحت طلب کریں گے،دیکھنا ہو گا انہوں نے کس کے کہنے پر اتنا بڑا الزام لگایا، عمران خان کے فوج پر دھاندلی کے الزامات پر از خود نوٹس لینا چاہیے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 10 مئی 2018 19:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے کہا کہ نواز شریف پہلے دھرنے کے دوران مصالحت سے کام نہ لیتے تو ملکی سلامتی خطرے میں پڑ جاتی، چیئرمین نیب کے نواز شریف پر الزامات پر ان کو پارلیمنٹ بلا کر وضاحت طلب کریں گے،دیکھنا ہو گا انہوں نے کس کے کہنے پر اتنا بڑا الزام لگایا، عمران خان کے فوج پر دھاندلی کے الزامات پر از خود نوٹس لینا چاہیے۔

وہ جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے پانچ سال اسمبلی میں مزے اٹھا کر پارٹی چھوڑ دی ان کو یاد رکھنے کی ضرورت نہیں ہے، چیئرمین نیب نے نواز شریف پر نہایت سنگین الزام لگایا ہے جس پر ان کو پارلیمنٹ لا کر وضاحت طلب کریں گے، دیکھنا ہو گا کہ انہوں نے کس کے کہنے پر اتنا بڑا الزام لگایا ہے، چیئرمین نیب کی اتنی عزت نہیں جتنی نواز شریف کی ہے، عمران خان بھی آج فوج پر الیکشن میں دھاندلی کرانے کا الزام لگا رہے ہیں، ان کے بیان پر بھی از خود نوٹس لیں، ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے، نواز شریف اگر پہلے دھرنے میں مصالحت سے کام نہ لیتے تو ملک کی سلامتی خطرے میں پڑ جاتی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات