Live Updates

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 16 مئی کو طلب

جمعرات 10 مئی 2018 19:22

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 16 مئی کو طلب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 16 مئی کو طلب کر لیا گیا، اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوگا جب کہ اسی روز صوبائی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی طلب کرلیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں اکٹھا کرے گی، زونل اور صوبائی کمیٹیاں بھی مرکزی کمیٹی کو شہادتوں سے آگاہ کریں گی جس کے بعد مفتی منیب الرحمان رمضان المبارک کے چاند سے متعلق اعلان کریں گے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 16 مئی کو نظر آنے کے امکانات ہیں۔ چاند کی پیدائش 15 مئی کو شام 4 بجکر 49 منٹ پر ہو جائے گی اور 16 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ ہو گی۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں غروب آفتاب 7 بجکر 10 منٹ پر ہوگا اور چاند غروب آفتاب کے بعد 61 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات