مسلم لیگ (ن) الیکشن میں گولی کا جواب ووٹ سے دے گی، جعفر اقبال

خلائی مخلوق وہ ہے جو کبھی وردی پہن کر جنرل ایوب، ضیاء اور مشرف کی صورت میں سامنے آ جاتی ہے، وزیراعظم اتنے بے بس ہوتے تو پارلیمنٹ پر آج تالہ لگا ہوتا، جنرل مشرف کا اقدام غیر آئینی تھا تو فوج میں اس کا کورٹ مارشل کیوں نہیں کیا گیا ،وزیرمملکت برائے میری ٹائم افیئرز کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 10 مئی 2018 19:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) وزیرمملکت برائے میری ٹائم افیئرز جعفر اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن میں گولی کا جواب ووٹ سے دے گی، خلائی مخلوق وہ ہے جو کبھی وردی پہن کر جنرل ایوب، جنرل ضیاء اور جنرل مشرف کی صورت میں سامنے آ جاتی ہے، وزیراعظم اتنے بے بس ہوتے تو پارلیمنٹ پر آج تالہ لگا ہوتا، جنرل مشرف کا اقدام غیر آئینی تھا تو فوج میں اس کا کورٹ مارشل کیوں نہیں کیا گیا وہ جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تعلیم کیلئے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے، تمام سکولوں میں تو حکومت 100فیصد سہولیات نہیں دے سکتی، خلائی مخلوق وہ ہے جو پاکستان کے الیکشن پر اثر انداز ہوتی ہے اور الیکشن کے نتائج کو بدلتی ہے، خلائی مخلوق کبھی جنرل ایوب ضیاء اور جنرل مشرف کی صورت میں وردی پہن کر سامنے بھی آ جاتی ے اور اداروں پر قبضہ جما کر بیٹھ جاتی ہے، ایک سابق جنرل نے اپنی کتاب میں لکھا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہمارے پاس اسلام آباد سے زیادہ طاقت ہو، مشرف کا اقدام غیر آئینی تھا تو اس کا کورٹ مارشل کیوں نہیں کیا گیا اس ملک کے وزیراعظم اتنے بے بس ہوتے تو آج پارلیمنٹ پر تالہ لگا ہوتا، ہم ملک میں سیاسی استحکام لے کر آئے، دہشت گردی کا خاتمہ کیا اور ملک بھر میں ترقیاتی کام کروائے، مسلم لیگ (ن) الیکشن میں گولی کا جواب ووٹ سے دے گی۔