Live Updates

لاڈلہ عمران خان ہے جس کے خلاف بنے مقدمات ختم کئے جا رہے ہیں، مائزہ حمید

2018کے الیکشن میں عوام شیر کے نشان پر مہر لگا کر نواز شریف کے ساتھ اپنی محنت کا اعلان کریں گے، اسکول سے باہر بچوں کو واپس لانے کیلئے طویل المدتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، (ن) لیگ کے اقدامات کے باعث بے روزگاری اور غربت میں کمی آئی ہے،مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 10 مئی 2018 19:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا کہ لاڈلہ عمران خان ہے جس کے خلاف بنے مقدمات ختم کئے جا رہے ہیں، 2018کے الیکشن میں عوام شیر کے نشان پر مہر لگا کر نواز شریف کے ساتھ اپنی محنت کا اعلان کریں گے، اسکول سے باہر بچوں کو واپس لانے کیلئے طویل المدتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، (ن) لیگ کے اقدامات کے باعث بے روزگاری اور غربت میں کمی آئی ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کا لاڈلہ عمران خان ہے جس کے خلاف سارے مقدمات ختم کئے جا رہے ہیں، نواز شریف پر مقدمہ بن رہا ہے لیکن کوئی ثبوت نیب کو نہیں مل رہا، نواز شریف نے انفراسٹرکچر، صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہت کام کیا ہے، سکولوں سے باہر بچوں کو سکول واپس لانے کیلئے طویل المدتی پلاننگ کی ضرورت ہے، 2018کے الیکشن میں عوام شیر کے نشان پر مہر لگا کر نواز شریف کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کریں گے، (ن) لیگ نے یوتھ کیلئے ان گنت کام کئے ہیں جس سے ملک میں بے روزگاری اور غربت میں واضح کمی آئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات