Live Updates

وقت آنے پر نواز شریف جیل جانے کی بجائے بیرون ملک جانے کو ترجیح دیں گے، سینیٹر فیصل جاوید

جن کا خود احتساب ہو رہا ہے وہ احتساب کرنے والوں سے پوچھ گچھ کرنے کی باتیں کر رہے ہیں،لاڈلے نے 30سال جنرل جیلانی اور جنرل ضیاء کی گود میں پرورش پائی ہے، عمران خان 22سال اپوزیشن میں رہے لیکن کسی کی گود میں نہیں بیٹھے، تحریک انصاف کے سینیٹر کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 10 مئی 2018 19:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وقت آنے پر نواز شریف جیل جانے کی بجائے بیرون ملک جانے کو ترجیح دیں گے، جن کا خود احتساب ہو رہا ہے وہ احتساب کرنے والوں سے پوچھ گچھ کرنے کی باتیں کر رہے ہیں،لاڈلے نے 30سال جنرل جیلانی اور جنرل ضیاء کی گود میں پرورش پائی ہے، عمران خان 22سال اپوزیشن میں رہے لیکن کسی کی گود میں نہیں بیٹھے۔

وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جن کا احتساب ہورہا ہے وہ احتساب کرنے والے اداروں کو بلا کر سوال کررہے ہیں، یہ قوم اور اداروں کے ساتھ مذاق ہے، جب تک انصاف نہیں ہو گا، یہ ملک آگے ترقی نہیں کر سکتا، پاکستان میں تعلیم پر دو فیصد سے بھی کم پیسہ خرچ کیا جاتا ہے، خیبرپختونخوا میں ہم تعلیم کے نظام میں انقلاب لے کر آئے ہیں، پاکستان کی پارلیمان نے اپنی ذمہ داری پوری کر دی لکین انتظامیہ قوانین پر عملدرآمد کروانے میں ناکام رہی، اگر نواز شریف نے بھارت پیسے نہیں بھیجے تو ان کو کس بات کا ڈر ہے تحقیقات سے، عنقریب مسلم لیگ (ن) کے صرف 14ارکان باقی رہ جائیں گے، باقی سب ساتھ چھوڑ دیں گے، اس ملک کا لاڈلہ ہ ہے جس نے جنرل جیلانی اور ضیاء کی گود میں پرورش پائی، اب وہ دور ختم ہو گیا ہے اس لئے نواز شریف شور مچا رہے ہیں، عمران خان واحد سیاستدان ہیں جنہوں نے 22سال اپوزیشن میں رہ کر سیاست کی لیکنکسی کی گود میں نہیں بیٹھے، وقت آنے پر نواز شریف جیل جانے کے بجائے بیرون ملک جانے کو ترجیح دیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات