Live Updates

حکومت کے کچھ دن رہ گئے سفارتکاروں کی نئی تعیناتیاں کی جارہی ہیں ‘ شیریں مزاری

تعیناتیوںکیا مطلب ہی ‘حکومت وجوہات سے ایوان کو آگاہ کرے‘ تحریک انصاف کی رہنماء کی نکتہ اعتراض پر گفتگو

جمعرات 10 مئی 2018 19:22

حکومت کے کچھ دن رہ گئے سفارتکاروں کی نئی تعیناتیاں کی جارہی ہیں ‘ شیریں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) قو می اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت جلد بازی میں سفارتکاروں کی نئی تعیناتیاں کر رہی ہے، جب حکومت کے کچھ دن رہ گئے ہیں تو یہ تبدیلیاں کیوں کر رہے ہیں، اس کا کیا مطلب ہے،حکومت وجوہات سے ایوان کو آگاہ کرے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بات کر تے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ امریکہ ہر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ہماری حکومت کے کچھ دن رہ گئے ہیں، آج نئیخبر آئی ہے کہ جلد بازی میں دوسرے ممالک میں سفیروں کی نئی تعیناتیاںکی جارہی ہیں ، جب حکومت کے کچھ دن رہ گئے ہیں تو یہ تبدیلیاں کیوں کر رہے ہیں، اس کا کیا مطلب ہے،حکومت وجوہات سے ایوان کو آگاہ کری

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات