والد کی صحت یابی کیلئے دعا کرنے والوں کے مشکور ہیں‘ پاکستان ہی احسن اقبال کی زندگی کا مشن ہے‘

ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد ہی ہسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا‘صحت یاب ہو کر ذمہ داریاں سنبھال لیں گے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے صاحبزادے احمد اقبال کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 10 مئی 2018 19:22

والد کی صحت یابی کیلئے دعا کرنے والوں کے مشکور ہیں‘ پاکستان ہی احسن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے صاحبزادے احمد اقبال نے کہا ہے کہ والد کی صحت یابی کیلئے دعا کرنے والوں کے مشکور ہیں، پاکستان ہی احسن اقبال کی زندگی کا مشن ہے، ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد ہی ہسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا، وہ جلد صحت یاب ہو کر ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سروسز ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال نے کہا کہ پورا پاکستان احسن اقبال کی صحت یابی کیلئے دعا کر رہا ہے، ان کی صحت یابی کیلئے دعا کرنے والوں کے مشکور ہیں، احسن اقبال نے دن رات ملک کی خدمت میں گزارے ہیں، میرے والد جلد صحت یاب ہو کر ذمہ داریاں سنبھالیں گے، پاکستان ہی احسن اقبال کی زندگی کا مشن ہے، نیکی کرنے والوں کو ہمیشہ اچھا صلہ ملتا ہے، اہل علاقہ اس واقع سے بہت غمگین ہیں، ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد ہی ہسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا، ہفتہ کو معالجین کے بورڈ کا اجلاس ہو گا، احسن اقبال نے کبھی کسی کو نقصان نہیں پہنچایا، لوگوں سے کی اچھائیوں کے باعث ان کی زندگی بچی۔