اسرائیل کا شام میں ایرانی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیل نے جوابی کارروائی کی،اسرائیل ایران کے ساتھ فوجی محاذ کھولنا نہیں چاہتا لیکن سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے

جمعرات 10 مئی 2018 19:22

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) اسرائیل نے کہا ہے کہ شام پر اسرائیلی حملے ایران کی جانب سے داغے گئے راکٹ حملوں کا جواب ہے، اسرائیل نے ایران کے خفیہ اڈوں کو نشانہ بنایا،اسرائیل ایران کے ساتھ فوجی محاذ کھولنا نہیں چاہتا لیکن اپنی سلامتی کے لئے جو بن پڑا کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شام میں موجود ایران کے متعدد فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان کے مطابق ایسا گولان پہاڑیوں پر موجود اسرائیلی چوکیوں پر ایرانی راکٹ حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے راکٹ فائر کیے جانے والے مقامات اور ایران کے خفیہ اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ تاہم اسرائیل نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ فوجی محاذ پر شدت نہیں چاہتا۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے شامی سرزمین سے بیس راکٹ فائر کیے تھے اور ایسا ایرانی پاسدران انقلاب کے ایک کمانڈر کے حکم پر کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :