امریکی صدرکی ایران کو’سنگین نتائج‘ کی دھمکی،ایران مذاکرات کی میز پر آئے

ایران جوہری پروگرام ہر گز شروع کرنے کا نہ سوچے ایسا نہیں کرنے دیا جائے گا،ٹرمپ

جمعرات مئی 19:29

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) امریکی صدر نے ایران کو’سنگین نتائج‘ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران مذاکرات کرے ورنہ نتائج بھگتنے کو تیار رہے،،ایران جوہری پروگرام ہر گز شروع کرنے کا نہ سوچے ایسا نہیں کرنے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی عالمی جوہری معاہدے سے دستبرداری کے ایک دن بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری پروگرام میں توسیع کرنے کی صورت میں تہران حکومت کو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی دی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایران کو پرزور مشورہ دیتے ہیں کہ وہ جوہری پروگرام شروع نہ کرے۔ دوسری جانب امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ وہ ایران کے حوالے سے اپنے یورپی اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔