سی آئی اے قیدیوں پر تشدد نہیں کریگا،نامزد سربراہ سی آئی اے جینا ہاسپل

جمعرات مئی 19:29

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی نامزد سربراہ جینا ہاسپل نے کہا ہے کہ ان کی قیادت میںسی آئی اے قیدیوں پر تشدد نہیں کریگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی نامزد سربراہ جینا ہاسپل نے کہا ہے کہ ان کی قیادت میں یہ ادارہ قیدیوں پر تشدد کے طریقے استعمال نہیں کرے گا۔ گزشتہ روز انہوں نے سینیٹ کی خفیہ ایجنسی سے کہا کہ اگر صدر بھی کہیں گے تو قیدیوں پر تشدد نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ہاسپل تھائی لینڈ میں سی آئی اے کے ایک خفیہ حراستی مرکز کی نگران بھی رہ چکی ہیں جہاں مشتبہ افراد کے خلاف تحقیقات کے متنازعہ طریقوں کا انتخاب کیا گیا تھا۔ 2003 تا 2005 کے درمیان اس مرکز میں ’واٹر بورڈنگ‘ کا طریقہ کار بھی استعمال کیا گیا۔ امریکی صدر نے ہاسپل کو اس ادارے کی سربراہ کے لیے نامزد کر رکھا ہے۔ اگر وہ اس عہدے کے لیے منتخب کر لی گئیں تو پہلی مرتبہ اس اہم امریکی ادارے کی کمان ایک خاتون کے ہاتھوں میں ہوگی۔