کینیا،ڈیم ٹوٹ گیا، بڑے پیمانے پر تباہی

ڈیم شدید بارشوں کا بوجھ نہ سہار سکا اور ٹوٹ گیا،شدید جانی و مالی نقصان پہنچا

جمعرات 10 مئی 2018 19:29

نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) کینیا میں ڈیم ٹوٹ گیا، بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ہے، ڈیم شدید بارشوں کا بوجھ نہ سہار سکا اور ٹوٹ گیا،مقامی افراد کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک کینیا میں گزشتہ رات ایک ڈیم ٹوٹنے سے ’بڑے پیمانے پر تباہی اور ہلاکتوں‘ کے خدشات ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ڈیم شدید بارشوں کی وجہ سے تباہ ہوا ہے۔

متاثرہ ڈیم دارالحکومت نیروبی سے ایک سو نوے کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔ جاری ہونے والے بیان کے مطابق ڈیم کے پانی سے ہونے والی تباہی کے ابتدائی تخمینے ابھی لگائے جا رہے ہیں اور یہ کہ مقامی افراد کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔ کینیا ریڈ کراس کے مطابق ان کا ادارہ اب تک تقریبا چالیس افراد کو ریسکیو کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :