نئی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست کی سماعت، لاہورہائیکورٹ نے پی پی 49 کی نئی حلقہ بندی کاحکم دیدیا

جمعرات مئی 19:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) لاہورہائیکورٹ نے نئی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست کی سماعت کے دوران پی پی 49 کی نئی حلقہ بندی کاحکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پی پی 49 کی حلقہ بندیوں کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی،درخواستگزار کے وکیل نے عدالت کے روبروموقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں سے پہلے اعتراضات کونہیں سنا اور اپنی مرضی سے حلقہ بندی کی جوغیرقانونی ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کو پی پی 49 کی نئی حلقہ بندیوں کا حکم دے دیا جائے،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پی پی 49 کی حلقہ بندیوں کا حکم دے دیا۔