عام انتخابات 2018 کی تیاریاں عروج پر

الیکشن کمیشننے پریذائیڈنگ آفیسرز اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز کی رہنمائی کے لیے ہینڈ بک جاری کر دی

جمعرات مئی 19:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) عام انتخابات 2018 کی تیاریاں عروج پر، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پریذائیڈنگ آفیسرز اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز کی رہنمائی کے لیے ہینڈ بک جاری کر دی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ہینڈ بک جاری کرنے کا مقصد پولنگ کے دوران پریذائیڈنگ آفیسرز اور پولنگ سٹاف کو رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

ہینڈ بک میں پولنگ سے پہلے اور بعد کے مراحل کو تصویروں اور خاکوں کی مدد سے واضح کیا گیا ہے۔ جاری کردہ کتابچے میں پولنگ عملے کو اس کے کردار اور ذمے داریوں سے آگاہ کیا گیا۔ سٹاف کو کتابچے میں پولنگ سے پہلے اور پولنگ بند ہونے کے بعد کی ذمے داریوں سے آگاہ کیا گیا۔ پریذائیڈنگ آفیسر پولنگ شروع ہونے سے پہلے ریٹرنگ افسر اور عملے سے خود حلف لے پولنگ سٹاف کو ہدایت کی گئی ہیکہ پولنگ کے دوران غیرجانبدرانہ رویہ نہ رکھیں۔

(جاری ہے)

پولنگ سٹاف الیکشن سے ایک دن پہلے الیکشن میٹریل اور بیلٹ بکس ریٹرنگ افسر سے حاصل کریں۔ پریذائیڈنگ افسر انتخابی فہرستیں، سرکاری مہریں اور ضروری اشیا تسلی سے چیک کریں۔ پولنگ سٹاف کو ووٹرز کے ساتھ احترام سے پیش آنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ووٹ ڈالنے سے پہلے ووٹر کا اصل شناختی کارڈ چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پریذائیڈنگ افسر پولنگ کے دوران کسی مداخلت اور لڑائی جھگڑے کی صورت میں اپنے اختیارات استعمال کرسکے گا۔