Live Updates

ن) لیگ کو پار لیمنٹ کو ’’نیب ختم کرو ‘‘مشن کیلئے استعمال نہیں کر نے دیں گے ‘سینیٹر چوہدری سرور

نیب کو خاموش کروانے کا حکومتی ایجنڈہ ملک دشمنی ہوگا انکو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ‘ (ن) لیگ کر پشن کا حساب دینے کی بجائے نیب ختم کر نا چاہتی ہے‘تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور وعوامی جماعت بن چکی ہے آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ‘پار لیمنٹ اور جمہوریت صرف کر پشن کے خاتمے سے مضبوط ہوگی ‘گفتگو

جمعرات 10 مئی 2018 19:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو پار لیمنٹ کو ’’نیب ختم کرو ‘‘مشن کیلئے استعمال نہیں کر نے دیں گے ‘نیب کو خاموش کروانے کا حکومتی ایجنڈہ ملک دشمنی ہوگا انکو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ‘ (ن) لیگ کر پشن کا حساب دینے کی بجائے نیب ختم کر نا چاہتی ہے‘تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور وعوامی جماعت بن چکی ہے آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔

تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینیٹر چوہدری محمدسرورنے کہا کہ پاکستان میں پار لیمنٹ اور جمہوریت تب ہی مضبوط ہوگی جبکہ ملک میں سیاستدان اقتدار میں آکر اپنی جیب بھر نے کی بجائے ملک اور قوم کی خدمت کر یں گے مگر بدقسمتی سے قیام پاکستان کے بعدسے اقتدار میں آنیوالوں نے ملک میں لوٹ مار کے سواکچھ نہیں کیا جسکی وجہ سے آج جمہوریت اور پار لیمنٹ کمزور ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے اپنی کر پشن بچانے کیلئے سپر یم کورٹ اورنیب کو آنکھیں دکھا رہے ہیں اور وہ اب نیب کے خاتمے کیلئے کوشش کر رہے ہیں اور اسکے لیے پار لیمنٹ کو استعمال کر نے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے مگر تحر یک انصا ف انکو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گی اور نیب کے خلاف حکمرانوں کے ہر قدم کے خلاف پار لیمنٹ کے اندر اور باہر بھر پور آواز بلند کی جائیگی اور ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائیگا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات