عدالتی حکومتی فیصلوں کے مطابق ملازمین محکمہ برقیات کو واپڈا کے برابر حقوق نہ ملنے پر تنظیم غیر جریدہ ،فنی ملازمین محکمہ برقیات نے 14مئی تک علامتی احتجاج شروع کر دیا

جمعرات 10 مئی 2018 19:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) عدالتی ،حکومتی فیصلوں کے مطابق ملازمین محکمہ برقیات کو واپڈا کے برابر حقوق نہ ملنے پر تنظیم غیر جریدہ ،فنی ملازمین محکمہ برقیات نے آج سے 14مئی تک علامتی احتجاج شروع کر دیاہے ۔احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملازمین ذوالفقار منہاس،چیئرمین بدر اسلام سیکرٹری جنرل راجہ علی افسر خان ،جائنٹ سیکرٹری افتخار اعوان ،سیکرٹری نشر و اشاعت ساجد مغل سیکرٹری ،آرگنائزر شیراز اعوان ،ضلع چیئرمین اسد علی نقوی ،وائس چیئرمین راجہ اجمل خان ،سیکرٹری جنرل شاہد منظور،سیکرٹری مالیات عبدالحمید ،مدثر اعوان و دیگر قائدین نے خطاب کیا ۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سیکرٹریٹ مالیات کی طرف سے عدالتی ،حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آزادکشمیر ،وزیر برقیات،چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے موجودہ صورتحال پر نوٹس لینے کی پرزور اپیل کی جاتی ہے اور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ ملازمین محکمہ برقیات کے جائز مطالبات کے حل کیلئے نوٹس لیں اور مقررین نے کہا کہ ہم اپنے جائز حق سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہونگے ۔

آزادکشمیر بھر میں جانی قربانیوں اور 24گھنٹے شب و روز محنت سے آزادکشمیر بھر کو روشن کرنے والے خود مایوسی کے اندھیرے میں ڈوب چکے ہیں اور ہم ملازمین محکمہ برقیات،وزیر اعظم آزادکشمیر اور وزیر برقیات سے پوری توقع رکھتے ہیں کہ وہ ملازمین کے جائز حقوق کیلئے نوٹس لیں گے اور ملازمین کو انصاف کی فراہمی کی اپنا کردار ادا کرینگے ۔اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے سیکرٹری مالیات اور سیکرٹریٹ مالیات کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جائز معاملات کے حل تک پورے آزادکشمیر میں احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :