رمضان المبارک کی آمد ہے مسلمان مقدس ماہ کا احترام کریں‘ اس مبارک مہینے میں شیطان کو زنجیروں سے جکڑ دیا جاتا ہے‘

یہ مسلمانوں کیلئے باعث رحمت و بابرکت مہینہ ہے جس میں نیکی کا ثواب عام مہینوں سے کئی گنا زیادہ ملتا ہے مرکزی ناظم اعلیٰ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام محمد اعظم چشتی کا بیان

جمعرات 10 مئی 2018 19:32

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) مرکزی ناظم اعلیٰ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام محمد اعظم چشتی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد ہے مسلمان اس مقدس ماہ کا احترام کریں۔ اس مبارک مہینے میں شیطان کو زنجیروں سے جکڑ دیا جاتا ہے۔ یہ مسلمانوں کے لیے باعث رحمت و بابرکت مہینہ ہے جس میں نیکی کا ثواب عام مہینوں سے کئی گنا زیادہ ملتا ہے۔

برصغیرمیںاسلام کی اشاعت میں بزرگان دین کی بہت محنت شامل ہے ۔

(جاری ہے)

ولی اللہ کی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہی ہم برائیوں اور پریشانیوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا حضر ت قبلہ سائیں محمدرکن الدین ؒ اپنی زندگی میں رمضان المبارک کا انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ استقبال کرتے تھے ۔ وہ شدید بیماری کے باوجود روزہ باقاعدگی کے ساتھ رکھتے تھے۔ محمد اعظم چشتی نے کہا الحاج خواجہ پیر سائیں محمد رکن الدین ؒ اللہ کے درویش تھے ساری زندگی زہدوتقوی میں بسر کی آزادکشمیر اور پاکستان بھر میں دینی مدارس اور مساجد قائم کر کے دین کی حقیقی معنوں میں خدمت کی جو رہتی دنیا تک یا درکھی جائے گی۔