جامعہ کشمیر نے ایم اے ،ایم ایس سی داخلہ فیس کی تاریخ 25مئی تک بڑھا دی

جمعرات 10 مئی 2018 19:33

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) آزادجموں وکشمیر یونی ورسٹی نے ایم اے ،ایم ایس سی داخلہ فیس کی تاریخ میں توسیع کر دی ،امیدواران 10کی بجائے اب 25مئی تک اپنی فیس و داخلہ فار م جمع کروا سکتے ہیں ،جب کہ لیٹ فیس کے ساتھ داخلہ فارم 15جون تک جمع کروائے جا سکتے ہیں ،کنٹرولر امتحانات کے مطابق عام فیس داخلہ ایم اے فی پارٹ 4200،ایم ایس سی 5000روپے مختص ہے ،پہلی بار شامل ہونے والے امیدواران 1000روپے انڈومنٹ فیس جمع کروانے کے پابند ہوں گے ،لیٹ فیس 2400روپے اضافہ کے ساتھ15جون تک جمع کروائی جا سکتی ہے ، ،ایم اے ایک پارٹ کیلئے دوگنا فیس 8400، ایم ایس سی 1000روپے امتحان شروع ہونے سے ایک ماہ قبل تک جمع کروائی جا سکتی ہے ،اسی طرح وائیوا فیس 1750روپے ،پہلی بار داخلہ لینے والوں کیلئے رجسٹریشن فیس 2600روپے ،بیرون ریاست امیدواران کیلئے 7000روپے علاقائی فیس داخلہ کے علاوہ جب کہ پریکٹیکل فیس فی مضمون 900روپے ہو گی ،اسی طرح فی مقالہ فیس 4400روپے مختص کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ریگولر امیدواران متعلقہ کالجز جب کہ پرائیویٹ امیدواران 250روپے فی فارم حبیب بنک کی نامزد برانچز سے حاصل کر سکتے ہیں ،یاد رہے قبل ازیں فیس و داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 10مئی تھی جسے یونی ورسٹی نے طلبہ کے مفاد کے پیش نظر بڑھا کر 25مئی تک توسیع دے دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :