حکومتی بیڈ گورننس ‘کرپشن ،لوٹ مار ‘انتقامی کاروائیوں کیخلاف پیپلز پارٹی ضلع نیلم کے 15مئی کو کیئے جانے والے مظاہرے میں تمام اپوزیشن جماعتوں کا شرکت کا اعلان

جمعرات مئی 19:33

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) حکومتی بیڈ گورننس ،،کرپشن ،لوٹ مار ،انتقامی کاروائیوں کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نیلم کی جانب سے 15مئی کو کیئے جانے والے مظاہرے میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے شرکت کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

حکومتی 2سالہ کارکردگی سے خائف ،میرٹ برائے نام ،،کرپشن ،بے روزگاری کے خلاف 15مئی کو حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز کیا جائے گا جس میں نیلم ویلی کی جملہ سیاسی جماعتیں شرکت کریں گی تحریک کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نیلم کرے گی چلہانہ سے لے کر تاوبٹ تک جملہ سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے بھرپور انداز میں شرکت کا عندیہ دے دیا