مسلم لیگ (ن) کی حکومت خطہ کی مثالی تعمیر وترقی، تحریک آزادی کشمیرکی کامیابی اور خطہ میں میرٹ اور قانون کی بالادستی کے لیے جواقدامات اٹھارہی ہے وہ تاریخ کاسنہری باب ہیں

مسلم لیگ ن حلقہ ایل اے تھری میرپور کے صدر ٹھیکیدارسلیم مغل کی بات چیت

جمعرات 10 مئی 2018 19:33

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) مسلم لیگ ن حلقہ ایل اے تھری میرپور کے صدر ٹھیکیدارسلیم مغل نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت خطہ کی مثالی تعمیر وترقی، تحریک آزادی کشمیرکی کامیابی اور خطہ میں میرٹ اور قانون کی بالادستی کے لیے جواقدامات اٹھارہی ہے وہ تاریخ کاسنہری باب ہیں۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے دو سال کے عرصہ میں آزادکشمیربھرمیں جو تعمیروترقی کی ہے اس کی کہیں نظیرنہیں ملتی۔

اس کاتمام ترکریڈٹ وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان اور حکومت کوجاتاہے جنھوں نے قائد پاکستان میاں محمدنوازشریف کے تعمیروترقی کے ویژن کوعملی جامع پہنایا۔ میرپور میں وزیر حکومت چودھری محمد سعید نے سڑکوں کے جال بچھا کر شہریوں کے مسائل حل کیے ہیں۔ دیگر شہر کی تعمیر وترقی بھی بلاتخصیص جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ٹھکیدار سلیم مغل نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار میرٹ پر کام ہو رہے ہیں میرپور کو کئی دہائیوں سے نظر انداز کیا جاتا رہا ہے آزاد کشمیر میںمسلم لیگ ن کی حکومت بنتے ہی وزیر حکومت چودھری محمد سعید نے ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیے ہیں میرپور کی ہر گلی،محلہ میں سڑک کی تعمیر ہو رہی ہے ۔ پڑھے لکھے نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں مل رہی ہیں۔ سفارشی کلچر کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا آئندہ الیکشن میں پاکستان میں مسلم لیگ ن دوبارہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اور آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی کا سلسلہ اسی تیزی سے جاری رہے گا۔