متحدہ مجلس عمل کا مینار پاکستان میں جلسہ لادین قوتوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا‘مولانا معروف احمد

جمعرات مئی 19:33

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام نیلم کے امیر مولانا معروف احمد نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کا مینار پاکستان میں جلسہ لادین قوتوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا۔دینی قوتوں کا موجودہ حالات میں متحد ہوکرملک کو بحرانوں سے نکالنے اور اسلامی تشخص کی بحالی کے لیئے کردار ادا کرنا لائق تحسین ہوگا۔

(جاری ہے)

تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کی آفشور کمپنیاںموجود ہیں جن پر طرح طرح کی کرپشن کے الزامات عائد ہیں لیکن متحدہ مجلس عمل کے پاس ایسی قیادت موجود ہے جو کرپشن سے مکمل پاک عوام کے لیئے امید کی کرن ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلائی مخلوق اپنی مرضی کی سیاسی و مذہبی قیادت کو آگے لانے میں مصروف عمل ہے۔پاکستانی عوام کو چاہیے کہ وہ سازشوں سے دور رہے فرقہ وارانہ سازشیوں کو ناکام بنائیںاور ملک کی مضبوطی اور استحکام کے لیئے متحدہ مجلس عمل پر اعتماد کریںمتحدہ مجلس عمل دینی ،اسلامی فلاحی انصاف پر مبنی ریاست متعارف کروائے گی