چیئرمین ثمر فاونڈیشن مختصر اور اہم دورہ مظفرآباد ڈویژن مکمل کرکے واپس کراچی پہنچ گئے

جمعرات 10 مئی 2018 19:39

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) چیئرمین ثمر فاونڈیشن مختصر اور اہم دورہ مظفرآباد ڈویژن مکمل کرکے واپس کراچی پہنچ گئے، دورہ کے دوران اہم منصوبہ جات کا معائنہ، راجہ قیصر کیورثا سے اظہار تعزیت، مختلف شادی کی تقریبات میں شرکت بھی کی، تفصیلات کے مطابق معروف سماجی تنظیم ثمر فاونڈیشن کے چیئرمین چوہدری ثمرسراج مختصر دورہ پر آزادکشمیر آئے، دودن کے دورہ میں نیلم میں تنظیم کے زیراہتمام مختلف منصوبہ جات کا معائنہ کیا اور انہیں بروقت مکمل کرنیکی ہدایات بھی جاری کیں، دورہ کے دوران چوہدری ثمرسراج مظفرآباد میں قتل ہونے والے نوجوان راجہ قیصر کے گھر گئے، راجہ قیصر کے ورثاسے اظہارتعزیت اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعابھی کی، اور راجہ قیصر کے ورثا کویقین دلایاکہ جب تک انہیں انصاف نہیں مل جاتا ثمرفاونڈیشن ان کے ساتھ کھڑی رہے گی، دریں اثناء چوہدری ثمرسراج نے نیلم میں ایک صحافی راجہ ابریزکے بھائی کی شادی، جہلم ویلی میں کومی کوٹ کے مقام پر ایم ڈی چوہدری کے بیٹے کی شادی میں بھی شرکت کی اور واپس کراچی روانہ ہوئے، گزشتہ روز کراچی پہنچنے کے بعد میڈیا سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں مظفرآباد ڈویثرن کا تفصیلی دورہ کرونگا، اور خدمت خلق کے سفر کو مزید تیز کیا جائے گا۔