محکمہ لوکل گورنمنٹ، فیلڈسٹاف ویلفئیر ایسوسی ایشن کی پہلی کامیابی

حکومت نے سیکرٹریز یونین کونسل کو سکیل 11 دینے کی یقین دہانی کرادی

جمعرات 10 مئی 2018 19:39

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) محکمہ لوکل گورنمنٹ، فیلڈسٹاف ویلفئیر ایسوسی ایشن کی پہلی کامیابی، حکومت نے سیکرٹریز یونین کونسل کو سکیل 11 دینے کی یقین دہانی کرادی، فیلڈ سٹاف ویلفئیر ایسوسی ایشن کا دارالحکومت میں اہم اجلاس، وزیر لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری، ڈی جی لوکل گورنمنٹ سے وفد کی صورت میں ملاقاتیں، تفصیلات کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی آزادکشمیر کی فیلڈسٹاف ویلفئیر ایسوسی ایشن غیرجریدہ کا اہم اجلاس مظفرآباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی صدر سردار جاوید ایوب نے کی اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل راجہ ندیم خان سمیت آزادکشمیر بھر سے فیلڈسٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اجلاس میں فیلڈسٹاف کی اپ گریڈیشن بارے معاملہ پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیاگیا، اور حکومت سے اپیل کی گئی کہ سیکرٹریز یونین کونسل کو سکیل 11 پراجیکٹ اسٹنٹ کو سکیل 14 دیا جائے، دریں اثنا فیلڈسٹاف کے نمائندہ وفد نے وزیر لوکل گورنمنٹ راجہ نصیراحمدخان، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ منصورقادر ڈار، ڈی جی لوکل گورنمنٹ سردار نصرت عزیز سے ملاقاتیں کیں، جملہ حکام نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ آمدہ بجٹ میں فیلڈسٹاف کی اپ گریڈیشن کا مسلہ حل کیا جائے گا،

متعلقہ عنوان :