امام الحق آئر لینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو یادگار بنانے کے خواہشمند

جمعرات 10 مئی 2018 19:50

امام الحق آئر لینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو یادگار بنانے کے خواہشمند
ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) امام الحق آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو یادگار بنانے کے خواہاں ہیں۔کیریئر کے اولین ون ڈے میچ میں سنچری بنانے والے اوپنر نے کہاکہ کوئی بھی فارمیٹ ہوپہلی اننگز کا اضافی دبا ضرور ہوتا ہے لیکن میں اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر امام الحق نے کہا کہ انگلش کنڈیشنز ایشیائی ٹیموں کے لیے آسان نہیں ہوتیں،فٹنس کا بھی سخت امتحان ہوتاہے، ہم لاہور میں سخت ٹریننگ کے مراحل سے گزرے، انگلینڈ میں بھی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملا تاہم آئرلینڈ کیخلاف کامیابی کے ساتھ ٹور کا فاتحانہ آغاز کریں گے، انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی کرکٹ کھیلتے ہوئے آرہے ہیں،سب بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :