اقوام متحدہ کا عمرخالد خراسانی کا نام دہشتگردوں کی فہرست میں نہ ڈالنا دہرا معیار ہے،

پا کستان علی گڑھ یونیورسٹی کے میوزیم سے قائداعظم کی تصویر ہٹانا بھارت میں بڑھتی عدم برداشت کی عکاس ہے، عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے ،بین الاقوامی قوانین کے مطابق مہاجرین کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوتی ، پاکستان میں جو افغان مہاجرین ہیں وہ بھی اسی قانون کے تابع ہیں،افغانستان میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہیں،اتحادی سپورٹ فنڈ سمیت تمام موضوعات پر امریکہ کے ساتھ بات چیت جاری ہے ، گیارہ مئی سے پاکستان اور امریکہ سفارت کاروں کی نقل و حرکت محدود کرنے کے پابندی پر عمل درآمد شروع کردیں گے، او آئی سی کے ایجنڈا پر بھارت کی رکنیت کا معاملہ موجود نہیں ہے تر جمان دفتر خا رجہ ڈاکٹر فیصل کی ہفتہ وار پر یس بر یفنگ

جمعرات 10 مئی 2018 19:50

اقوام متحدہ کا عمرخالد خراسانی کا نام دہشتگردوں کی فہرست میں نہ ڈالنا ..
اسلام آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) پا کستان نے افسو س کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی کمیٹی نے کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کا نام دہشتگردوں کی فہرست میں ڈالنے کی تجویز مسترد کر کے دہشت گردی کے خلاف دہرے معیار کا مظاہرہ کیا ہے، علی گڑھ یونیورسٹی کے میوزیم سے قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر ہٹانا بھارت میں بڑھتی عدم برداشت کی عکاس ہے، عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے بین الاقوامی قوانین کے مطابق مہاجرین کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوتی اور پاکستان میں جو افغان مہاجرین ہیں وہ بھی اسی قانون کے تابع ہیں،افغانستان میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہیں،اتحادی سپورٹ فنڈ سمیت تمام موضوعات پر امریکہ کے ساتھ بات چیت جاری ہے ، گیارہ مئی سے پاکستان اور امریکہ سفارت کاروں کی نقل و حرکت محدود کرنے کے پابندی پر عمل درآمد شروع کردیں گے، او آئی سی کے ایجنڈا پر بھارت کی رکنیت کا معاملہ موجود نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ان خیا لات اکا ظہار دفتر خا رجہ کے تر جمان ڈاکٹر فیصل نے جمعرات کو ہفتہ وار پر یس بر یفنگ میں کیا۔انہو ں نے کہا کہ کالعدم تنظیم جماعت الاحرار پر پابندی عائد کی گئی لیکن تنظیم کے سربراہ پر بھی عالمی پابندی لگائی جانی چاہیے کمیٹی کی جانب سے خالد خراسانی کو دہشت گرد قرار دینے کی پاکستان کی تجویز مسترد ہونے پر مایوسی ہوئی، فی الحال ہمیں کمیٹی نے اپنے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا، عمر خالد خراسانی کے ہاتھ کئی پاکستانیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، اقوام متحدہ کی پابندی لگانے والی کمیٹی نے دہشت گردی کے خلاف ہماری قربانیوں کو پیش نظر نہیں رکھا اور دہرے معیار کا مظاہرہ کیا،عمر خالد خراسانی کا معاملہ دوبارہ اٹھایا جائے گا تاہم اس حوالے سے فی الحال تفصیلات نہیں بتائی جاسکتیں،ایک رکن ملک کے اعتراض کے باعث کالعدم تنظیم کے عمر خالد خراسانی کے خلاف پابندیاں عائد نہ ہونے سے با علم ہیں۔

تر جمان کا کہنا تھا کہ علی گڑھ یونیورسٹی کے میوزیم سے قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر ہٹانا بھارت میں بڑھتی عدم برداشت کی عکاس ہے، ہمیں پتہ چلا ہے کہ سرسید احمد خان کی تصویر بھی ہٹا کر ان کی جگہ نریندر مودی کی تصویر لگادی گئی ہے، مہاتما گاندھی کی تصویر پاکستان کے میوزیم میں آویزاں ہے۔ ترجمان دفتر نے مز ید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم قابل مذمت ہیں، خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، عالمی برادری مسئلے کے حل میں کردار ادا کرے، نہتے کشمیریوں پر تشدد کیا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر با ر با ر پابندی لگا دی جاتی ہے، کشمیر پر بھارت کا غیر قانونی تسلط برقرار ہے۔

کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بھارتی فورسز پرامن مظاہروں پر ممنوعہ ہتھیار استعمال کر رہی ہیں، بھارت جھوٹے پروپیگنڈے سے دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتا،پاکستان کے عوام اور حکومت کشمیری عوام کے ساتھ ہیں، بھا رت کی جا نب سے کشمیر یو ں کی کی نسل کشی پر شدید تشویش ہے،بھارت نے حریت قیادت کو غیر قانونی طور پر نظربند کر رکھا ہے ہم مقبوضہ کشمیر کے شہدا کی خدمت میں دلی تعزیت و افسوس پیش کرتے ہیں ،بھارتی افواج کا تر جیحی ہدف مقبوضہ کشمیر کے نوجوان ہیںگزشتہ 70 برس میں یہ ثابت ہوا کہ بھارتی مظالم کے مقابلے میں نہتے کشمیریوں کی نظیر نہیں ملتی ،او آئی سی کے وزراے خارجہ کی کونسل کے ڈ حا کہ میں ہو نے والے 45ویں اجلاس میں بھی مسلہ کشمیر اٹھایا گیا،6 مئی کواوآئی سی کے وزراے خارجہ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر متفقہ قرارداد کومنظور کیا،او آئی سی کانٹکٹ گروہ نے بھی مقبوضہ کشمیر پر اپنی رپورٹ پیش کی، بھا رت مقبو ضہ کشمیر میں ظلم و ستم کر رہا ہے لہذا وہ او آ ئی سی کا رکن نہیں بن سکتا اس حوا لے سے بنگلہ دیش کی قراداد مسترد کر دی ہے، ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پا کستان ، فغانستان ووٹرز رجسٹریشن سینٹر پر حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیئے دعا گو ہیںمشکل کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، پا کستان میں افغان مہاجرین کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے حق میں نہیں اور یہ عالمی قوانین کے عین مطابق ہے، انہو ں نے کہا کہ گیارہ مئی سے پاکستان اور امریکہ سفارت کاروں کی نقل و حرکت محدود کرنے کے پابندی پر عمل درآمد شروع کردیں گے اتحادی سپورٹ فنڈ سمیت اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرت جاری ہیں۔