چیئرمین نیب تو اس حکومت نے خود لگایا ہے، کیا نواز شریف بے نظیر بھٹو کی پیشیاں بھول گئے ہیں میاں صاحب رونا دھونا چھوڑ دیں اور اپنا کیس لڑیں، قمر الزمان کائرہ کا نواز شریف کی کانفرنس پر رد عمل

جمعرات 10 مئی 2018 19:55

چیئرمین نیب تو اس حکومت نے خود لگایا ہے، کیا نواز شریف بے نظیر بھٹو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب تو اس حکومت نے خود لگایا ہے، کیا نواز شریف بے نظیر بھٹو کی پیشیاں بھول گئے ہیں میاں صاحب رونا دھونا چھوڑ دیں اور اپنا کیس لڑیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قمر الزمان کائرہ نے نواز شریف کی کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب تو اس حکومت نے خود لگایا ہے، چیئرمین نیب نے گناہ کیا کیا ہی کیا نواز شریف بے نظیر بھٹو کی پیشیاں بھول گئے ہیں میاں صاحب رونا دھونا چھوڑ دیں اور اپنا کیس لڑیں۔