کچرے کو توانائی میں تبدیل کرنے والی واشنگ مشین تیار

استعمال شدہ اشیاء کو توانائی میں ازخود تبدیل کر لیتی ہے،مشین سے گھریلو ضرورت کا پانی بھی گرم کیا جا سکتا ہے

جمعرات 10 مئی 2018 19:55

ورسسٹر شائر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) ایک شخص نے کچرے کو توانائی میں تبدیل کرنے والی واشنگ مشین تیار کر لی،واشنگ مشین استعمال شدہ اشیاء کو توانائی میں ازخود تبدیل کر لیتی ہے،واشنگ مشین سے گھریلو ضرورت کا پانی بھی گرم کیا جا سکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گھر اور گھریلو ضروریات پر نظر رکھنا ہر مرد کے بس کی بات نہیں۔

اگر عورتیں اس جانب توجہ نہ دیں تو شاید یہ ضروریات دھری کی دھری رہ جائیں۔ مگر یہاں رہنے والے ایک شخص نے گھر میں پڑے ہوئے مختلف کچرے ، استعمال شدہ ڈبے ا ور پلاسٹک کی بوتلوں سے توانائی پیدا کرنے کا ایک نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے او رایسی واشنگ مشین تیار کرلی ہے جو استعمال شدہ اشیاء کو توانائی کا ذریعہ بنادیتی ہے اور اس مشین کے طفیل گھر میں ضرورت کے مطابق پانی بھی گرم کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

48سالہ شوقین سائنسدان نک اسپنسر نے اس واشنگ مشین کا نام ’’ہیروو‘‘ رکھا ہے جو ہوم انرجی ریسورس کا مخفف ہے۔ جس کے ذریعے صرف 8گھنٹے میں کاٹھ کباڑ اور کچرے کو توانائی میں تبدیل کیا جاسکے گا۔ ہیروو اپنی نوعیت کے اعتبار سے واشنگ مشین ہے مگر اسے اس طرح سے بنایا گیا ہے کہ وہ نہ صرف پلاسٹک کی چیزیں بلکہ استعمال شدہ بچی کھچی خوراک کو بھی توانائی میں تبدیل کرسکتی ہے۔

نک کا کہناہے کہ اس مشین کے ذریعے لوگ ایک جانب تو توانائی حاصل کریں گے اور دوسری جانب انکا خرچ بھی بہت کم ہوگا۔ سردست اس مشین کی قیمت 3500پونڈ رکھی گئی ہے۔ ابھی اس مشین کو تجرباتی مراحل کے طور پر گھر میں لگا رکھی ہے۔ اس مشین کی نمایاں خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کا استعمال کسی طرح بھی غیرقانونی نہیں ہوگا۔دوسری بات یہ ہے کہ اس سے کوئی بدبو بھی نہیں پھیلے گی ورنہ اکثر ری سائیکلنگ مشینو ں سے طرح طرح کی بو خارج ہوتی رہتی ہے جن میں سے بیشتر ناگوار بھی ہوتی ہیں۔

موجد اسپینسر اپنی46سالہ اہلیہ جوڈی اور دو بچوں کے ساتھ ورسٹر شائر کے اوزشیم علاقے میں رہتے ہیں۔ میاں بیوی کا کہنا ہے اس مشین کی تیاری پر 12ہزار پونڈ لاگت آئی ہے مگر کمرشل بنیادوں پر اسے تیار کیا جائے تو اسکی قیمت محض ایک چوتھائی یعنی 3500تک ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :