میزائل حملوں کے خوف سے اسرائیلی فوج خوف ودہشت کا شکار

غاصب صیہونی پناہگاہیں ڈھونڈنے پر مجبور،خوف کے سبب خود ساختہ جلا وطنی پر تیار

جمعرات 10 مئی 2018 20:08

میزائل حملوں کے خوف سے اسرائیلی فوج خوف ودہشت کا شکار
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) ایران نے کہا ہے کہ میزائل حملوں کے خوف سے اسرائیلی فوج خوف ودہشت کا شکار ہو گئی، غاصب صیہونی پناہگاہیں ڈھونڈنے پر مجبور ہو گئے، صیہونی خوف کے سبب خود ساختہ جلا وطنی پر مجبور ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ قدس کے غاصب صیہونی فوجیوں میں شام کے میزائلی حملوں سے سخت خوف وہراس پھیل گیا ہے اور اور وہ ہائی الرٹ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

المیادین کی رپورٹ کے مطابق شام نے اسرائیلی بربریت اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے مقبوضہ علاقہ جولان میں اسرائیل کے فوجی ٹھکانوں پر درجنوں میزائل فائر کئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق صیہونی موت کے خوف سے پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہوگئے۔ بعض صیہونی اسرائیل چھوڑ کر فرار کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔شامی فوج کے میزائل حملوں سے اسرائیل پر شدید خوف و ہراس طاری ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شام نے اسرائیل پر 20 میزائل فائر کئے جبکہ دیگر ذرائع کے مطابق اسرائیل پر 50 میزائل داغے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :