کرغزستان پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے، سفی کرغزستان سفیر
تجار ت کی بہتری کیلئے کرغزستان پاکستان کے ساتھ براہ راست پروازے شروع کرے، نثار مرزا
جمعرات 10 مئی 2018 20:08
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ قرغستان اور پاکستان مشترکہ مذہب و روایات کے حامل ہیں جبکہ کئی عالمی امور پر دونوں کا نقطہ نظر ایک جیسا ہے۔
انہوںنے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت بھی باہمی اور علاقائی تعاون کو مزید مضبوط کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرغزستان پاکستان کے توانائی بحران کو حل کرنے میں بھی گہری دلچسپی رکھتا ہے اور اس مقصد کیلئے کاسا 1000منصوبے کی جلد تکمیل کا خواہاں ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان باہمی تجارت کو ابھی تک اصل صلاحیت کے مطابق فروغ نہیں دیا گیا لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ دونوں ممالک دو طرفہ تجارت کو بہتر کرنے کیلئے کوششیں تیز کریں۔ انہوںنے یقین دہانی کرائی کہ ان کا سفارتخانہ ان مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان کے نجی شعبے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر نثار احمد مراز نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور قرغستان کے درمیان عمدہ سیاسی تعلقات پائے جاتے ہیں جن سے استفادہ حاصل کر کے دونوں کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ تجارتی تعلقات کو بہتر کرنے کیلئے ضروری ہے کہ قرغستان پاکستان کے ساتھ براہ راست پروازیں شروع کرنے پر غور کرے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان اور قرغستان سنٹرل ایشیاء ریجنل اکنامک کوآپریشن تنظیم کے رکن ہیں لہذا وہ ٹرانسپورٹ، توانائی اور تجارت کو مزید بہتر کرنے کیلئے اس پلیٹ فارم سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کی کوشش کریں تا کہ خطے سے غربت کو کم کیا جائے۔ نثار احمد مرزا نے کہا کہ پاکستان اور قرغستان متعدد شعبوں میں مشترکہ تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں لہذا دونوں نجی شعبوں کے درمیاں مضبوط روابط کو فروغ دینے کی کوشش کریں تا کہ تاجر بردری ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست ملاقاتیں کر کے کاروباری شراکتیں قائم کرنے اور باہمی تعاون کو بہتر کرنے کے نئے مواقع تلاش کر سکے۔ انہوںنے کہا کہ دونوں ممالک تجارت کو فروغ دینے والے اداروں کے درمیان بھی روابط کو بہتر کرنے کی کوشش کریں جس سے دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ادویات، آلات جراحی، ٹیکسٹائل مصنوعات، کھیلوں کا سامان اور کٹلری سمیت پاکستان کی متعدد مصنوعات قرغستان کی مارکیٹ میں بہتر مقبولیت حاصل کر سکتی ہیں لہذا قرغستان پاکستان سے ان مصنوعات کو درآمد کرنے کی کوشش کرے۔ انہوںنے اس موقع پر قرغستان کے سفیر کو چیمبر کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی تا کہ وہ تاجر برادری کے ساتھ باہمی تجارت کو بہتر کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کر سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.