بیہوش چینی عورت گانا سننے کے بعد ہوش میں آگئی

ہسپتال کا میل نرس مریضہ کو تین ماہ تک گانا سناتا رہا،ووہان ایوننگ نیوز کی رپورٹ

جمعرات 10 مئی 2018 20:13

تائیوان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء)چینی صوبے ہوبی کے شہر ووہان کی ایک نوجوان عورت گزشتہ چار ماہ سے ایک ہسپتال میں کومے (بیہوشی) کی حالت میں تھی لیکن ہسپتال کے میل نرس نے اس کو ہوش میں لانے کیلئے تائیوانی سٹارکا ایک گیت اسے سنانا شروع کردیا ، وہ مسلسل تین ماہ تک اسے یہ گیت سناتا رہا جو تائیوانی گلوکار جے چائو پاپ گانا تھا ۔

(جاری ہے)

اخباری اطلاعات کے مطابق 24سالہ خاتون نے چند ہفتوں بعد حرکت شروع کردی ،وہ اپنی ٹانگین ہلانے لگی ۔ووہان ایوننگ نیوز کے مطابق میل نرس اسے روز میری گانا مسلسل سناتا رہا ۔یہاں تک کہ وہ 30ماہ تک اسے یہ گانا سناتا رہا اور بالآخر مریضہ نے آنکھیں کھول دیں اور وہ ہوش میں آگئی ۔میل نرس پینگ کی لنگ کی خوشی کی کوئی حد نہ رہی اور وہ اسے اپنی زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ قرار دیتا ہے ۔