بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں ترقی کے بڑے مواقع موجود ہیں

چین کے ساتھ ترقی کیلئے مشترکہ طور پر کام کرنے کو تیا رہیں، یونانی وزیراعظم کی گفتگو

جمعرات مئی 20:13

ایٹھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) یونان کے وزیراعظم الیکسز تاسپراس نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں ترقی کے بڑے مواقع موجود ہیں اور ہم دونوں ممالک کی ترقی کیلئے اس سلسلے میں چین کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرنے کیلئے تیا رہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن کائی کی کیساتھ ایک ملاقات میں کیا ۔

(جاری ہے)

کائی کی بیجنگ میونسپل کمیٹی کے سیکرٹری بھی ہیں ۔یونانی وزیراعظم نے کہا کہ یونان چین کیسا تھ دوستی کی پالیسی پر گامزن ہے اور وہ دونوں ملکوں کی سیاسی پارٹیوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے ۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چینی رہنما نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران دونوں ممالک کے دوران ترقی کے مختلف مراحل پر تعاون کیا گیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور عوام کی سطح پر عملی تعاون اور تبادلے کو فروغ حاصل ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :