ریڈیو پاکستان کے میوزک چینل -"دھنک - " کا افتتاح (کل)ہوگا

جمعرات 10 مئی 2018 20:13

ریڈیو پاکستان کے میوزک چینل -"دھنک - " کا افتتاح (کل)ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) ریڈیو پاکستان کے میوزک چینل " دھنک" کی افتتاحی تقریب (کل)جمعہ 11 مئی 2018 کو نیشنل براڈکاسٹنگ ہائوس اسلام آباد میں ہوگی۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات ، قومی تاریخ اور ادبی ورثہ محترمہ مریم اورنگ زیب اس موقع پر مہمانِ خصوصی ہوں گی۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب زیڈاے بخاری آیڈیٹوریم سے کل شام07:15 بجے سے ریڈیو پاکستان کے قومی نشریاتی رابطے پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

ابتدائی طور پر اس چینل کے پروگرام تین اسٹیشنوں اسلام آباد ، لاہور اور دھنک کراچی کے نیٹ ورک سے نشر کیے جائیں گے۔ اس چینل کی فریکونسی FM-94 ہوگی۔نئے میوزک چینل کا مقصد نوجوان ٹیلنٹ کو اس شعبے میں متعارف کرانے کے ساتھ ساتھملکی موسیقی اور ثقافتی ورثہ کو پروان چڑھانا ہے۔ اس چینل سے صوفی میوزک، قوالیاں، کلاسیکی موسیقی، لوک گیت، پاپ میوزک اور نئی اور پرانی فلموں کے گانے نشر کیے جائیں گے۔