سیکرٹری صاحب نارووال میڈیکل کالج پر کام تیز کروائیں، احسن اقبال

ایک بیوہ کی ٹرانسفر کا کیس چار ماہ سے التوا کا شکار ہے اسے حل کروائیں، وزیر داخلہ سیکرٹری ہیلتھ کو ہدایت

جمعرات 10 مئی 2018 20:13

سیکرٹری صاحب نارووال میڈیکل کالج پر کام تیز کروائیں، احسن اقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) وزیر داخلہ احسن اقبال کو گولی لگنے کے بعد علاج کیلئے جب نارووال سے لاہور لیجایا گیا تو انہیں بتایا گیا کہ لاہور میں چوٹی کے پرائیوٹ ہسپتال اور سروسز ہسپتال دونوں جگہ انتظامات تیار ہیں تو وزیر داخلہ نے سروسز ہسپتال کا چنا ئوکیا- ترجمان وزار ت داخلہ کے مطابق سروسز ہسپتال میں آپریشن تھیٹر لیجاتے ہوئے وفاقی وزیر کی نظر جب سیکرٹری ہیلتھ نجم شاہ پر پڑی تو احسن اقبال نے سیکرٹری سے پوچھا سیکرٹری صا حب نارووال میڈیکل کالج پر کام تیز کروائیں اور آپ کے پاس ایک بیوہ کی ٹرانسفر کا کیس چار ماہ سے التوا کا شکار ہے اسے حل کروائیں -

متعلقہ عنوان :