انکم ٹیکس آڈٹ، ایف بی آر نے اداکارہ صبا قمرکو 16مئی کو کو طلب کرلیا

صبا قمر کی تمام سفری معلومات ایف آئی اے سے طلب ،چھان بین کی جائیگی‘ذرائع

جمعرات 10 مئی 2018 20:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے معروف اداکارہ و ماڈل صبا قمر کو 16مئی ( بدھ) کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق اداکارہ صبا قمر کا سال 2014 سے 2015ء تک کے انکم ٹیکس کا آڈٹ ہونا ہے اور انہیں اسی سلسلے میں طلب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صبا قمر کو 16 مئی بدھ کے روز 2014-15کے تمام اثاثہ جات کی تفصیلات سمیت طلب کیا گیاہے اور پیش نہ ہونے کی صورت میں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے صبا قمر کی تمام سفری معلومات ایف آئی اے سے طلب کرلیں ہیں اور یہ تمام تفصیلات ملنے کے بعد چھان بین کی جائے گی۔دوسری جانب صبا قمر کی جانب سے ایف بی آر میں طلب کیے جانے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے کراچی اور لاہور کے دیگر فنکاروں کی بھی فہرست تیار کرلی ہے جنہیں جلد ہی نوٹسز بھجوائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :