سب سے تگڑے اتحادی نے بغاوت کرتے ہوئے امریکا سے سپر پاور کی حیثیت چھینے کا اعلان کردیا

وقت آگیا ہے یورپ سپر پاور کی حیثیت سے امریکا کی جگہ لے،جین کلاڈ جنکر امریکا اتحادیوں کے تحفظات کو اہمیت نہیں دیتا،امریکا عالمی تجارت کا ٹھیکیدار نہ بنے، صدر یورپی یونین

جمعرات 10 مئی 2018 20:19

سب سے تگڑے اتحادی نے بغاوت کرتے ہوئے امریکا سے سپر پاور کی حیثیت چھینے ..
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) یورپی یونین کمیشن کے صدرجین کلاڈ جنکر نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے یورپ سپر پاور کی حیثیت سے امریکا کی جگہ لے،امریکا اتحادیوں کے تحفظات کو اہمیت نہیں دیتا،امریکا عالمی تجارت کا ٹھیکیدار نہ بنے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے پیچھے ہٹنے پر یورپی یونین کمیشن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کی ہے، یورپی یونین نے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والی کمپنیوں کے تحفظ کے اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے، یورپی یونین کمیشن کے صدر جین کلاڈ جنکر نے کہا ہے کہ وقت ا ?گیا ہے کہ یورپ سپر پاور کی حیثیت سے امریکا کی جگہ لے، انہوں نے کہا صدر ٹرمپ کے فیصلے سے ظاہر ہے کہ امریکا اتحادیوں کے تحفظات کو اہمیت نہیں دیتا. ، یورپی یونین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ایران پر پابندیاں لگیں تو ڈبلیو ٹی او کا در کھٹکھٹائیں گے، یورپی یونین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ عالمی تجارت کا ٹھیکدار نہ بنے۔