اسرائیل اور ایران باہمی کشیدگی کم کریں، روس و فرنس کا مطالبہ،حالیہ صورتحال خطرناک قرار

جمعرات مئی 20:20

ماسکو،پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) فرانس اور روس نے اسرائیل اور ایران سے کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے،حالیہ صورتحال خطرناک ہونے کے ساتھ پریشان کن ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس اور فرانس نے اسرائیل اور ایران سے دو طرفی فوجی کشیدگی میں کمی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

روسی وزارت خارجہ کے مطابق یہ خطرناک صورتحال ہونے کے ساتھ ساتھ پریشان کن بھی ہے۔ دوسری جانب فرانس نے بھی اسی طرح کا مطالبہ کیا ہے۔ پیرس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال سے متعلق آج جرمن چانسلر انگیلا میرکل سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کریں گے۔