بنگلہ دیش،آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک

جمعرات 10 مئی 2018 20:22

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں حالیہ دو دن میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسمانی بجلی ملک کے 12 علاقوں میں شدید بارشوں کا سبب بن رہی ہے اور حالیہ 48 گھنٹوں میں کم از کم 25 افراد بجلی گرنے کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اکثریت کسانوں کی ہے اور رواں مہینے کے آغاز سے لے کر اب تک کم از کم 112 افراد آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں ہر سال سینکڑوں افراد بجلی گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :