محکمہ کھیل پشاور نے خواجہ سراء کمیونٹی کی تفریحی کیلئے سپورٹس فیسٹول 15 منعقد کرنیکا اعلان کردیا

خواجو سراء کرکٹ،فٹ بال،اتھلیٹکس،میوزیکل چیئر ،رسہ کشی اور آرچری کے مقابلوں میں حصہ لیں گے

جمعرات 10 مئی 2018 20:22

محکمہ کھیل پشاور نے خواجہ سراء کمیونٹی کی تفریحی کیلئے سپورٹس فیسٹول ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور جمشید بلوچ نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں خواجہ سراء کمیونٹی کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کیلئے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پشاور میں خواجہ سراء کمیونٹی کی تفریحی کیلئے سپورٹس فیسٹول 15مئی کو منعقد کرنیکا اعلان کردیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پختونخواآرچری کلب کی صدر ساراخان اور صوبائی خواجہ سراء ایسوسی ایشن کی صدر فرزانہ سے ہونیوالی ملاقات میں کیا ۔

صوبے میں پہلی مرتبہ منعقدہ اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے پختونخواآرچری کلب کی صدر اور پشاور میں آرچری کو بام عروج پر پہنچانے والی خاتون ساراخان کو ارگنائزنگ کمیٹی کی سیکرٹری منتخب کی گئی۔اجلاس میں بتایاگیاکہ ارباب نیازسٹیڈیم میں منعقدہ خواجہ سراء کمیونٹی پر مشتمل سپورٹس فیسٹول میں کرکٹ،فٹ بال،اتھلیٹکس،میوزیکل چیئر ،رسہ کشی اور آرچری کے مقابلے کھیلے جائینگے،ڈی ایس اوپشاور جمشید بلوچ کا کہناتھاکہ اس فیسٹول کے انعقاد کا مقصد اس نفسانفسی کے دورمیں خواجہ سراء کمیونٹی سے وابستہ لوگوںکے چہروں پر مسکراٹیں بکھیرناہے۔

(جاری ہے)

اس فیسٹو ل کے انعقاد پر خواجہ سراء ایسوسی ایشن کی صدر فرزانہ نے ڈی ایس اوپشاور جمشید بلوچ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ انہوںنے پشاور میں مرد وخواتین کھلاڑیوں کیلئے مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کرانے کیساتھ ساتھ ہمارے لئے بھی سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کرنیکا اعلان کر کے خواجہ سراء کمیونیٹی کے دل جیت لئے ہیں اور یہ ایک بہت بڑاقدم ہے ،ہم اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،انکاکہناتھاکہ مختلف شعبوں میں ہم سے جو وعدے کئے ہیں ان میں ایک بھی پورانہیں ہوسکاتاہم وہ ڈی ایس اوپشاور جمشید بلوچ کے بہت مشکور ہیں کہ انہوںنے ہماری کمیونٹی کیلئے سوچا اور ہمیں صحت مندانہ سرگرمیوں کے مواقع فراہم کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :