گورنرخیبرپختونخوا سے چیف ایگزیکٹو پیسکو کی ملاقات ، ادارے کی کارکردگی سے متعلق گفتگو

رمضان مبارک میں سحری و افطاری کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کی جائے ، اقبال ظفرجھگڑا کی ہدایت

جمعرات 10 مئی 2018 20:22

گورنرخیبرپختونخوا سے چیف ایگزیکٹو پیسکو کی ملاقات ، ادارے کی کارکردگی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے پیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئرذکاء اللہ خان گنڈاپور نے جمعرات کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وہ کچھ دیرگورنرکیساتھ رہے اور ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کی۔ گورنرنے اس موقع پرچیف ایگزیکٹیو کوہدایت کی کہ رمضان مبارک میں سحری اور افطاری کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کی جائے اور صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :