انڈر23گیمزمیں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے پشاور کے کھلاڑیوں کیلئے 15مئی کو پروقار تقریب منعقد کی جائیگی ،

ْ مسلسل تیسری مرتبہ چیمپئن ٹرافی اپنے نام کرنا پشاور کیلئے بہت بڑااعزاز ہے ،جمشید بلوچ

جمعرات 10 مئی 2018 20:24

انڈر23گیمزمیں  پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے پشاور کے کھلاڑیوں کیلئے 15مئی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) خیبر پختونخوانڈر23گیمزمیں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے پشاور کے کھلاڑیوں کے اعزازمیں ایک پروقار تقریب 15مئی کو پشاور میں منعقد کی جائے گی ،جسمیں کھلاڑیوں کو ٹرافی ،خصوصی شیلڈز دیئے جائینگے جبکہ انکی تفریح کیلئے کلچرپر مبنی موسیقی کا اہتمام بھی کیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ کے مطابق پشاور کے مرد وخواتین کھیلوں کے مقابلوں میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے نہ صرف اپنے اعزازکا بہتر دفاع کیابلکہ مسلسل تیسری مرتبہ چیمپئن ٹرافی اپنے نام کرتے چلے آرہے ہیںجوکہ ایک بہت بڑااعزازہے انہوںنے کہاکہ ارباب نیازمیں منعقدہ اس پروقار تقریب کے موقع پرصوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈی جی جنیدخان ،ناظم اعلی ارباب محمد عاصم خان اور ڈپٹی کمشنر پشاور مہمانان خصوصی کے حیثیت سے شرکت کرینگے جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین میناخان آفریدی اور وائس چیئرمین وسیم اکرم سمیت ڈسٹرکٹ کونسل کے دیگر ارکان سمیت سجاد بنگش بھی موجود ہونگے۔

اس موقع پر رنگارنگ تقریبات منعقد ہونگے،جسکے لئے مختلف پروگرامزترتیب دیدئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :