خیبرپختونخوا ٹورازم کارپوریشن نے سیاحتی ترقی کیلئے صوبہ بھر کی ٹریول ایجنسیز کیلئے ٹریول ٹورازم کورس منعقد کرنیکافیصلہ

جمعرات 10 مئی 2018 20:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے صوبہ میں سیاحتی ترقی کیلئے صوبہ بھر کی ٹریول ایجنسیز کیلئے ٹریول ٹورازم کورس منعقد کرنیکافیصلہ کیا ہے ، پہلے مرحلے میں پیتھام کے زیراہتمام پشاور میں 5روزہ ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا (ٹیک آفس) میں ٹریننگ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں پشاور میں رجسٹرڈ مختلف ٹریولز ایجنٹس نے شرکت کی، کورس میں ٹریول ، ٹورازم چیلنجز ، بنیادی ٹورازم پروموشن ، ایئرلائن ٹکٹنگ ، ریزرویشن سمیت صوبہ کے سیاحتی مقامات کیلئے سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی ممکن بنانا ہے ،کورسز کی تکمیل سے ٹریول ایجنٹس ٹورازم کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو جائینگے ،کورس میں انچارج پیتھام حرمت یاب خان ، چیئرمین ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن شمشیر علی اور دیگر شخصیات موجود تھیں، اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انچارج پیتھام حرمت یاب خان کا کہنا تھا کہ ٹریول ایجنٹس اور ایئرلائنز کا مطالبہ تھا کہ ٹریول ایجنٹس کیلئے ڈومیسٹک ٹورازم پروموشن ، ایئرلائن ٹکٹنگ اور ریزرویشن سمیت صوبہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے سیاحوں کیلئے تبادلہ خیال کرنا تھا، اس کورسز کے انعقاد کا مقصدصوبہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے ٹریول ایجنٹس کو اس بات پر لانا تھا کہ سیاحوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر بہترین پیکیج ،عمدہ سفری سہولیات اور صوبہ کے سیاحتی مقامات تک رسائی سمیت دیگر سہولیات ممکن بنانا ہے ، ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین شمشیر علی نے کہاکہ عنقریب چائنہ لینکویج کورس کا اہتمام بھی کیا جائے گا کیونکہ سی پیک سے اب خصوصاً چین سے سیاح کثیر تعداد میں صوبہ خیبرپختونخوا کا رخ کرینگے ان سے بات چیت اور لین دین ان کی زبان میں اہم کردار ادا کریگی ۔