اکادمی ادبیات پشاور میں معروف شاعر ، ادیب وافسانہ نگار پروفیسر اسیر منگل کی والدہ کے انتقال کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

جمعرات مئی 20:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) اکادمی ادبیات پاکستان پشاور میں ایک تعزیتی اجلاس ہوا جس کی صدارت اسسٹنٹ ریذیڈنٹ ڈائریکٹر،خان بادشاہ نصرت نے کی ا جلاس میںپشاور سے تعلق رکھنے والے پشتو زبان کے معروف شاعر ، ادیب ، افسانہ نگار اور محقق پروفیسر اسیر منگل کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور مرحومہ کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور پسماندگا ن سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا دریں اثنا اکادمی ادیبات پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمیدنے بھی ایک پیغام میں پروفیسر اسیر منگل کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور پسماندگان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ہے اجلاس میں محمد جبار جبار، امجدعلی خادم، حضرت شاہ ظہیر ، سرتاج خان، مرادعلی مراد، اختر زمان ، امجدعلی ، محمد علی صابر ، اور صلاح الدین وغیرہ نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :