اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان کا دورہ ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل،ہسپتال اور لنگر خانے سمیت دیگر مقامات کا معائینہ

جمعرات 10 مئی 2018 20:26

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان کا دورہ ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ، جیل کے احاطو ں، ہسپتال اور لنگر خانہ ودیگر مقامات کا دورہ ،قیدیوں کیلئے لنگر خانے میں تیار ہونیوالی خوراک کو مذید بہتر بنانے اور ہسپتال میں مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان نے سپریٹنڈنٹ جیل بن یامین خان میاںخیل کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ کا دورہ کیا انہوں نے جیل کے مختلف احاطوں میں جا کر قیدیوں سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے لنگر خانے میں قیدیوں کیلئے پکائے جانے والے کھانے کو چیک کیا اور ہدایات کی کہ اعلی کوالٹی کی خوراک قیدیوں کو فراہم کی جائے لنگر خانے کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے انہوں نے قیدیوں کودی جانے والی تعلیم کے حوالے سے بھی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کی انہوں نے سنٹرل جیل ڈیرہ میں موجود ہسپتال کے مریضوں کے پاس جا کر انکی خیریت دریافت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو کہا کہ وہ قیدیوں کو بہترین میڈیکل کی سہولیات فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :