ڈیر ہ اسماعیل خان ، اہلخانہ کی عدم موجودگی میں نامعلوم چورلاکھوں مالیت کیقیمتی زیورات سمیت نقدی لے کر فرار

جمعرات مئی 20:26

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) بستی استرانہ شمالی میں نامعلوم چور وثیق فاروقی کے گھر سے اہلخانہ کی عدم موجودگی میں 15تولے طلائی زیورات ،ہزاروں روپے کے پرائز بانڈ ،ڈیجٹیل کیمرہ اور نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے ،مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں نامعلوم ملزمان بستی استرانہ شمالی میں وثیق فاروقی کے گھر میں اسوقت داخل ہوئے جب گھر والے موجود نہ تھے چوروں نے گھر سے پندرہ تولے طلائی زیورات ،ایک ٹیبلٹ موبائل مالیت16500روپے ،ایک موبائل مالیت 2000،دس ہزار عدد انعامی بانڈ مالیت200روپے والے ،ڈیجیٹل کیمرہ اور نقد دس ہزار روپے چوری کر کے لے گئے ،کینٹ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔