چاررکنی ٹمبر مافیا گروہ کا فارسٹ گارڈز پر حملہ ،2اہلکار شدید زخمی

جمعرات 10 مئی 2018 20:26

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) علاقہ گومل سی آر بی سی پل کے قریب سرکاری جنگلات کو غیر قانونی طور پر کاٹنے سے منع کرنے پر چار رکنی ٹمبر مافیا کے گروہ نے دو فارسٹ گارڈوں پر حملہ کر کے زخمی کردیا،مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علاقہ گومل میں سی آر بی سی پل کے قریب چار افراد سرکاری جنگلات کو غیر قانونی طور پر کاٹ رہے تھے کہ اس دوران محکمہ جنگلات کے دو فارسٹ گارڈز ملک مبشر احمد اور احسن ابصار نے انکو موقع پر منع کیا تو انہوں نے ان پر پستول ایم کر کے کلہاڑی کے وار کر کے دونوں کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ،صدر پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ چار افراد کیخلاف درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :