عمران خان کے دیرینہ دوست وزیراعظم بننے میں کامیاب ہوگئے

ملائیشیا کے انتخابات میں سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے تاریخی واپسی کرتے ہوئے فتح حاصل کرلی، تحریک انصاف کے سربراہ کی جانب سے اپنے دوست کیلئے مبارکباد کا پیغام

muhammad ali محمد علی جمعرات مئی 19:09

عمران خان کے دیرینہ دوست وزیراعظم بننے میں کامیاب ہوگئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) عمران خان کے دیرینہ دوست وزیراعظم بننے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں ہونے والے عام انتخابات سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اور ان کے اتحادیوں نے جیت کر تاریخی فتح حاصل کرلی ہے۔ مہاتیر محمد کی تاریخی فتح پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے بھی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

عمران خان نے اپنے دوست مہاتیر محمد کو تاریخی فتح پر مبارکباد دی ہے۔ مہاتیر محمد سیاست سے ریٹائرمنٹ لے چکے تھے تاہم انہوں نے سیاست میں واپس آکراپنے مخالف نجیب رزاق کو شکست دی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے عام انتخابات میں 92 سالہ سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اور ان کے اتحادی جیت گئے ہیں۔ مہاتیر محمد نے بریسن نیشنل اتحادی جماعت کو شکست دی جو کہ 60 سالوں سے ملائیشیا میں اقتدار میں ہے۔

(جاری ہے)

ملائیشیا میں حکومت سازی کیلئے 112 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔جبکہ مہاتیر محمد اور ان کے اتحادیوں نے 115 نشستیں حاصل کی ہیں۔ فتح حاصل کرنے کے بعد مہاتیر محمد حلف برداری کی تقریب کے بعد دنیا کے معمر ترین منتخب وزیراعظم بننے کا اعزاز بھی حاصل کر لیں گے۔ ملائشیا کے انتخابات میں تاریخی فتح حاصل کرنے کے بعد مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ آج ملائیشیا میں تاریخی فتح حاصل کی ہے۔

انتقامی سیاست کا روادار نہیں ہوں ہم صرف قانون کی بحالی چاہتے ہیں اور انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتے۔ واضح رہے کہ مہاتیر محمد سیاست سے ریٹائرمنٹ لے چکے تھے تاہم انہوں نے سیاست میں واپس آکراپنے مخالف نجیب رزاق کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیا ہے۔ مہاتیر محمد کی فتح کے بعد ملائشیا بھر میں عوام کی جانب سے جشن منایا جا رہا ہے ۔ جبکہ مہاتیر محمد نےنے تاریخی فتح حاصل کرنے کے بعد ملائشیا میں عام تعطیل دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب مہاتیر محمد کو تاریخی فتح پر عالمی رہنماوں کی جانب سے مبارکباد کے خصوصی پیغامات بھی بھیجے جا رہے ہیں۔