Live Updates

عمران خان سے صمصام علی بخاری کی ملاقات ،سیاسی وپارٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 10 مئی 2018 20:26

عمران خان سے صمصام علی بخاری کی ملاقات ،سیاسی وپارٹی صورتحال پر تبادلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب سید صمصام علی بخاری نے ملاقات کی جس میں ملک سیاسی اور پارٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صمصام بخاری نے کہا ک تحریک انصاف پنجاب سمیت پورے ملک سے کامیابی حاصل کرے گی،نوازشریف کی نااہلی کے بعد(ن) لیگ کا مستقبل تاریک ہے ۔نااہلی کارونا رونے والوں نے ملکی قرضوں میں بے پناہ اضافہ کیا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات