پی آئی اے کے طیارے کا انجن فیل ہونے سے عمرہ زائرین کو واپس لائونج میں بھجوا دیا گیا

نجی ائیر لائنز کی چار پروازوں کی تاخیر کے باعث سینکڑوںعمرہ زائرین گھنٹوں انتظار کی سولی پرلٹکے رہے

جمعرات مئی 20:29

پی آئی اے کے طیارے کا انجن فیل ہونے سے عمرہ زائرین کو واپس لائونج میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) قومی ائیر لائن کے طیارے کا انجن فیل ہونے اور نجی ائیر لائنز کی پروازوں کی تاخیر کے باعث سینکڑوںعمرہ زائرین گھنٹوں انتظار کی سولی پرلٹکے رہے ، بچے ،بزرگ اور خواتین عمرہ زائرین فرش پر بیٹھے روانگی کے لئے گرین سگنل ملنے کا انتظار کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی آئی اے کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز 759کا انجن فیل ہو گیا جس کے بعد عمرہ زائرین کو طیارے سے اتار کر لائونج میں منتقل کر دیا گیا جو گھنٹوں انتظار کی سولی پرلٹکے رہے ۔

علاوہ ازیں نجی ائیر لائنز کی چار پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں ۔ائیر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے عمرہ زائرین کو لائونج میں نہ بٹھایا گیا جس کے باعث بچے ، بزرگ اور خواتین عمرہ زائرین مرکزی ہال میں فرش پر بیٹھ کر روانگی کیلئے گرین سگنل ملنے کا انتظار کرتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :