نارنگ منڈی،ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ،9زخمی

جمعرات 10 مئی 2018 20:29

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 9زخمی ہو گئے ۔بتایا جاتا ہے کہ نارووال مریدکے روڈ پر چوڑا راجپوتا ں کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر پیٹرول پمپ کی دیوار سے ٹکڑا گئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص محمد یوسف جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ہچڑ کے قریب دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکڑانے سے چار افراد زخمی ہو گئے سرحدی علاقہ میں موٹر رکشہ الٹنے سے دو عورتوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔