لاہور میں 13مئی کومتحدہ مجلس عمل کا جلسہ تاریخی اہمیت کا حامل ہو گا‘زاہد عمران کوروٹانہ ،فرحان شوکت ہنجرا

جمعرات 10 مئی 2018 20:29

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما چودھری زاہد عمران کوروٹانہ اور چودھری فرحان شوکت ہنجرا نے کہا ہے کہ 13مئی کو لاہور میں متحدہ مجلس عمل کا جلسہ تاریخی اہمیت کا حامل ہو گا ،در اصل متحدہ مجلس عمل کا مقصد ملک میں اسلامی قوانین کو رائج کرنا ہے یہ اللہ اور اس کے رسول کے بنائے ہوئے اصولوں کا راج ہو گا انہوں نے زونل امیر ریاست علی کلو ،چودھری زکاء اللہ ہنجرا،چودھری جاوید بٹر ،حاجی ذوالفقار اور شعیب مغل کے ہمراہ میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کی صورت میں تمام دینی جماعتوں کا اتحاد ملک کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے بہت ضروری ہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کا ایجنڈہ صرف اور صرف اقتدار کا حصول ہے جبکہ متحدہ مجلس عمل کا مقصد اسلامی نظام کا نفاذ ہے اور ہمارا اکٹھ دین کی سر بلندی کے لیے ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصداور ہمارے منشور میں شامل ہے کہ ملک میں جاری فحاشی عریانی رشوت ستانی اور سود کی لعنت کو ختم کرنا ہے اللہ کے فضل سے ہم پورے ملک سے سیٹیں حاصل کریں گے اور بھاری مینڈیٹ سے کامیاب ہو کر ملکی تقدیر کو سنوارنے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نارنگ منڈی سے 13مئی کو نماز عصر کے بعد 10بسوں پر مشتمل قافلہ لاہور کی جانب روانہ ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :